فیصل آباد، ملی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے

ملی مسلم لیگ کے امیدوار پی پی98جاوید چٹھہ کارنر میٹنگ کے دوران ن لیگ کے کارکنوں کی ہوائی فائرنگ

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:17

فیصل آباد، ملی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے ، ملی مسلم لیگ کے امیدوار پی پی98جاوید چٹھہ کارنر میٹنگ کے دوران ن لیگ کے کارکنوں کی ہوائی فائرنگ ،یہاں پر مسلم لیگ ن کے رانا شعیب ادریس اور پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر پنجاب چوہدری افضل ساہی الیکشن لڑرہے ہیں آن لائن کے مطابق 104ر ب پاندیاں والا میں گزشتہ رات مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ جاری تھی کہ امیدوار ملی مسلم لیگ پی پی98جاوید چٹھہ کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن اشتعال میں آگئے ملی مسلم لیگ کی کارنر میٹنگ نہ ہونے دینے پر بضد رہے بعدازاں مسلم لیگ (ن) کے مشتعل کارکنوں اجمل ، شہزاد ، مٹھو وغیرہ ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئی