Live Updates

گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں(ن) لیگ کا ووٹ بنک نہیں توڑا جاسکاہے،سعد رفیق

ہمارے کارکنان کے ساتھ ظلم وزیادتی کے باوجود بھی حوصلہ بلند ہے اور اس بار بھی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ہی فتح یاب ہوگی تحریک انصاف میں پہلے والا جوش وولولہ نہیں رہا اور اس کی وجہ اور کوئی نہیں بلکہ عمران خان خود ہیں اوران کے جھوٹ اور یوٹرن ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں(ن) لیگ کا ووٹ بنک نہیں توڑا جاسکاہے،سعد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں(ن) لیگ کا ووٹ بنک نہیں توڑا جاسکاہے،ہمارے کارکنان کے ساتھ ظلم وزیادتی کے باوجود بھی حوصلہ بلند ہے اور اس بار بھی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ہی فتح یاب ہوگی،تحریک انصاف میں پہلے والا جوش وولولہ نہیں رہا اور اس کی وجہ اور کوئی نہیں بلکہ عمران خان خود ہیں اوران کے جھوٹ اور یوٹرن ہیں۔

ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں میں کچھ تو شعور آنا چاہئے کیونکہ گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی،پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ہوش سے کام لیں اور اپنے کارکنان کو حد میں رکھیں اور انہیں مار پیٹ سے روکیں،ہمارے کارکنان کو مارا گیا ہے اور ا سکے خلاف تھانے میں درخواست بھی درج کی ہے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں وہ پہلے والا جوش وخروش نظر نہیں آرہا اور نہ ہی ان کے جلسوں میں اتنے لوگ ہیں،تحریک انصاف والے جلسوں میں زبردستی دور دراز سے لوگوں کو لاتے ہیں اور خود کو دھوکہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ساری گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک نہیں توڑا جاسکتا اوراس بار بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی،25جولائی کو عوام صرف مسلم لیگ(ن) کو جتوائے گی۔سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے بھی جانچ پڑتال کرنے کی درخواست کی کہ تحیرک انصاف کی کمپین میں اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں کہ ایک ہی رات میں تیس تیس ہزار بینر لگارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات