Live Updates

تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اورپنجاب سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی،جہانگیر ترین

نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی باری ہے،بیان

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اورپنجاب سمیت تمام ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اورپنجاب سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی اور نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی باری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق اور پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل بھیج دیا اب شہبازشریف کی جیل جانے کی باری ہے اور تحریک انصاف کسی ایسی جماعت کے ساتھ ہرگز اتحاد نہیں کرسکتی جس کے خلاف جنگ لڑتی رہی ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات