Live Updates

ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے اور گروپ بندیوں کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،طلال چوہدری

مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ متحدہوکر عوام کی طاقت سے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادے گی،کارنر میٹنگز سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35

ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے اور گروپ بندیوں کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر مملکت برائے داخلہ وامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈالنے اور گروپ بندیوں کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا الیکشن میں مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ متحدہوکر عوام کی طاقت سے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادے گی ،عوام الیکشن میں خوشحالی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو ووٹ دیں گے منفی سیاست کی حامل پارٹی اور سیاست دانوں کو پھر مسترد اور سازشی ٹولہ کو منہ کی کھانی پڑے گی ہم حلقہ کے عوام کی طر ف سے مطمئن ہیں عوام کی طرف سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا سلسہ جاری ہے جس نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں ان شا ء اللہ فتح یاب ہوکردکھائیں گے ان خیا لات کا اظہار چک نمبر233,234,236,624,591,25گ ب ودیگر چکوک میں،امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شاہد اقبال اعوان ،حاجی محمدارشاد اعوان ،میاں عدنان ،میاں مزمل سرور ،حاجی عبدالستار ،میاں سمیع اللہ ،میاں ظفر،اشرف بریلوی ودیگر انتخابی مہم کے سلسلہ میںمنعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن متحد اور چٹان کی طرح مضبوط ہیں وہ اپنے قائدمیاں محمد نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں کارکن مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے شہباز شریف نے صوبہ بھر میں عملی خدمت کی ہے باشعور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں ہی ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن رہے گا
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات