کامیاب ہو کر فیصل آباد میں پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر آئی ٹی یونیورسٹی اور دس ماہ میں میٹرو بس کا تحفہ دیں گے ، شہباز شریف

پنجاب حکومت تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہے ،نیب کا کام صرف ہمارے بندوں کو توڑنا ہے ،یہ سب کچھ ایک جماعت کیلئے کیا جارہا ہے میری ذات پہ دس سالوں میں اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا ، آئندہ پانچ سال میں ہم اتنی محنت کریں گے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی نہیں ہوگی عوام کی خدمت کرنا اگر ہمارا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا ، چھوٹے خان کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ،جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ جولائی 21:35

کامیاب ہو کر فیصل آباد میں پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر آئی ٹی یونیورسٹی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے رات گئے فیصل آباد میں الفتح گرائونڈ کے باہر سلیمی (چن ون روڈ ) پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کامیاب ہو کر فیصل آباد میں پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر آئی ٹی یونیورسٹی اور دس ماہ میں میٹرو بس کا تحفہ دیں گے ۔ پنجاب حکومت تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اس پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ، نیب کا کام صرف ہمارے بندوں کو توڑنا ہے اور یہ سب کچھ ایک جماعت کیلئے کیا جارہا ہے اور اس کا راہ صاف کیا جا رہا ہے تا کہ اسے اقتدار میں لایا جا سکے ، اگر ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا ، عمران کے جلسے فلاپ جبکہ بارش کے باوجود (ن) لیگ کے جلسوں میں ہزاروں لوگ نواز شریف کی صحت میں آتے ہیں ، الیکشن شفاف ہوئے تو پنجاب ، پختونخواہ اور مرکز میں ہماری حکومت ہوگی ، عوام کی خدمت کرنا اگر ہمارا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا ، چھوٹے خان کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے 25جولائی کو جودھاندلی کا پروگرام بنایا ہوا ہے عوام نے بھر پور انداز میں ووٹ ڈال کر اسے ناکام بنانا ہے ، اگر اللہ نے موقع دیا تو ہم ہندوستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے ، میری ذات پہ دس سالوں میں اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا ، آئندہ پانچ سال میں ہم اتنی محنت کریں گے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی نہیں ہوگی ، علاوہ ازیںسلیمی چوک میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے جلسہ عام میں سابق ایم پی اے نواز ملک کی ریلی کے شہر بھر میں چر چے‘ جبکہ عابد شیرعلی ،طلال چوہدری ،میاں طاہر جمیل، اسرار احمد منے خاں‘ آزاد علی تبسم‘ شیخ اعجاز احمد‘ میاں فاروق‘ سمیت اکثر لیگی امید وار ان بڑی بڑی ریلیوں کی شکل میںجلسہ گاہ پہنچے ،حلقہ پی پی 110سے محمد نواز ملک کی زیر قیادت آنے والی ریلی کے شرکاء کی تعداد سب سے زیادہ تھی جو شہر کے مختلف مقامات کا چکر لگاتی ہوئی ‘ سلیمی چوک پہنچی تو سٹیج پر موجود قائدین اور پنڈال میں موجود کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ‘ سابق ایم پی اے محمد نواز ملک کو اسٹیج سمیت جلسہ گاہ کے تمام تر انتظامات سونپے گئے تھے جو انہوں نے احسن طریقے سے نبھائے اور قیادت سے شاباش لی ‘ دوسری جانب فیصل آباد شہر کے صو بائی اسمبلی کے سب سے بڑے حلقہ پی پی 117کے لئے لیگی امید وار اسرار احمد منے خاں کارکنوں کو اکٹھا کرنے اور اپنے ساتھ جلسہ گاہ لانے میں ناکام رہے‘ چک جھمرہ سے لیگی امید وار آزا د علی تبسم‘ تاندلیانوالہ سے علی گوہر بلوچ‘ جڑانوالہ سے طلال بدر ‘ پی پی 114کے امید وار شیخ اعجاز احمد بھی کارکنوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں ایک ہی نعرہ وزیر اعظم نواز شریف ،دیکھو،دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے تھی