شہباز شریف کا فیصل آباد میں جلسہ عام ،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ نظر انداز کرنے پر سٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ کو نوٹس جاری

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35

شہباز شریف کا فیصل آباد میں جلسہ عام ،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ نظر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا فیصل آباد میں جلسہ عام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ’’ وارننگ‘‘ کو نظر انداز کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر جلسہ عام کا انعقاد کر کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ کو نوٹس جاری ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میاں شہباز شریف کے خطاب کیلئے الفتح گرائونڈ میں جلسہ عام کی اجازت دی گئی آن لائن کو مطابق مسلم لیگ (ن) کے مقامی قیادت نے بارش کی وجہ سے الفتح گرائونڈ کی بجائے سلیمی چوک(چن ون روڈ ) پر جلسہ کے انتظامات کئے جس کی وجہ سے ستیانہ روڈ ، چن ون روڈ ، ڈی گرائونڈ اور اس سے ملحقہ تمام سڑکیں بلاک کر دی گئیں اور ٹریفک کا داخلہ منع کر دیا گیا جس سے شہر بھر اور خصوصاً جلسہ گاہ کے ارد گرد تمام علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور ٹریفک کا نظام در ہم برہم ہو کر رہ گیا اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ، پیپلز کالونی کو جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور سیل کردیا گیا ،شہر کا انتہائی مصروف اور کاروباری علاقہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور تاجروں کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرناپڑا