ماہی بٹ کی چار گانوں کے ساتھ شوبزمیں واپسی،

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:47

ماہی بٹ کی چار گانوں کے ساتھ شوبزمیں واپسی،
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) گلوکارہ ماہی بٹ کی چار گانوں کے ساتھ شوبزمیں واپسی،آن لائن کے مطابق گلوکارہ ماہی بٹ جو کچھ عرصہ قبل شوبز سے غائب ہوگئی تھیں گذشتہ دنوں انہوں نے اپنے چار نئے گانوں کے ساتھ دوبارہ انٹری دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ماہی بٹ نے بتایاکہ وہ اپنی کچھ گھریلومصروفیت کی بناء پر عارضی طور پر میوزک انڈسٹری سے آئوٹ ہوئی تھیں اور اب دوبارہ واپسی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے نئے چار گانے ریکارڈ کروائے ہیں جن کی ریکارڈنگ ہوچکی ہے اور اب ان کے ویڈیوز تیار ہونے ہیں ۔ماہی بٹ نے کہاکہ ان گانوں میں انہوں نے بالی وڈ کے میش اپ گیت شامل کیئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ چند فلموں کے گیت بھی ریکارڈ کروا رہی ہیں اور ایک ٹی وی ڈرامے کا تھیم سونگ بھی ریکارڈ کروا چکی ہیں ماہی بٹ نے مذید کہاکہ اس وقت مقابلہ بہت سخت ہے اور ویڈیو کے بغیر گلوکار نظر نہیں آتا اس لیئے وہ اپنی ویڈیوز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروا رہی ہیں جلد ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا ور چینلز پر ریلیز کردی جائینگی۔