ایل پی جی کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ غریبوں کا چولہا بجھانے کی سازش ہے،ممتاز سہتو ایڈووکیٹ

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:53

ایل پی جی کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ غریبوں کا چولہا بجھانے کی سازش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89پر امیدوار ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ غریبوں کا چولہا بجھانے کی سازش ہے،ایک ہفتے کے دوران 30روپے کے اضافے کے ساتھ اب ایل پی جی 130روپے فی کلو قیمت پرفروخت ہونا غربت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ زیادتی ہے،25جولائی کو عوام دیانتدار اور اہل قیادت کو ووٹ دیکر عوام دشمن قیادت اور مہنگائی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ظفر ٹا?ن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ ڈالر مہنگا،مصنوعی بحران اور نت نئے ٹیکس لگاکر پیٹرول وایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرانا کہاں کا انصاف ہے،(ن) لیگ کی معاشی ٹیم اور لندن فرار سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پانچ سال تک بیرونی قرضوں اور ٹیکس لگاکر کام چلایااور اپنے الللے تللے پورے کرنے کیلئے عوام پر قرضوں کا بوجھ بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف سمیت عالمی ساہوکاروں کی تمام فرمائشیں پوری کیں جبکہ موجودہ نگراں حکومت نے دو ماہ پیٹرول، گیس سمیت دیگر روزہ مرہ کی اشیائ کو مزید مہنگا کرکے اسحاق ڈار کے عوام دشمن پالیسیوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے،عوام کو اگر کرپٹ، نااہل اور مغربی تہذیب اور مغرب کے غلام حکمرانوں سے جان چھڑانی ہے تو 25جولائی کو کتاب پر مٴْہر لگاکر اپنی اور اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن کریں۔

#