کوئٹہ سمیت اضلاع کے ہیڈکوارٹرزکے مسائل ترجیحی طورپر مل کرحل کریں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کرپشن رکھواکر عوام کے وسائل عوام پر خرچ کریں گے کوئٹہ سمیت اضلاع کے ہیڈکوارٹرزکے مسائل ترجیحی طورپر مل کرحل کریں گے الیکشن کے بعد کوئی بھی پارٹی ایم ایم اے کے بغیرآسانی سے حکومت نہیں بناسکے گی ۔ہم سیاست ،معاشرت کو اسلامی بنائیں گے عوام ایم ایم اے کا ساتھ دیں اور کتاب کے نشان کو ووٹ دیکر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں بلوچستان کے وسائل منتخب نمائندوں کے بجائے عوام پر خرچ کرنا ہوگا اقرباء پروری رشوت اور سفار ش وروزگار فروخت ہونے کی وجہ سے نوجوان مایوس اور احسا س محرومی کا شکار ہیں ہم انصاف اورعدل کا اسلامی نظام نافذ کرکے حق دار وں کو ان کا حق دیں گے تہذیب ،غیرت اور حیا کی سیاست کوفروغ دیکر بے حیاء ،بے دین وبداخلاق سیاست کا خاتمہ کریں گے سیاست کو شائیستگی وخدمت اورایمان کے جذبے سے کرنے والے عوام کے خادم ہیں سب ملکر بے حیائی اور فحاشی کے کلچرکامقابلہ کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں وفد وذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اگر لوٹ مار کاراستہ روکاگیا تو مسائل حل ہوسکتے ہیں بصورت دیگر عوام کے مشکلات ومسائل میں روزبروزاضافہ ہوگا۔منتخب نمائندے کامیابی کے بعد ملکر یکجہتی سے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل بنائیں ۔اقرباء پروری ،رشوت ،پارٹی جیالوں کونوازنے سے مسائل پیداہورہے ہیں جو پوری قوم کیلئے ٹھیک نہیں ۔

کئی عشروں سے کامیاب ہونے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے سیاست کووراثت بناکر قابض ہوگیے ہیں باربار منتخب ہونے کے باوجودعوام کے مسائل حل نہ کرنے والوں کو اس بارعوام مستردکردیں گے باریاں لینے والے اس بار مایوس ہوں گے ۔ بدقسمتی سے بڑی بڑی جماعتوں کی بار بار کامیابی کے باوجود صوبائی دارالحکومت کیلئے کوئی میگاپراجیکٹ نہیں بنایا گیا کوئٹہ واٹرپراجیکٹ بھی کرپشن کی نظر ہوا ہے ۔

عوام الناس 25جولائی کو ہو ش کا ناخن لیکر ووٹ کا استعمال نیک نام ،خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی انقلابی نمائندوں کے حق میں کریں تاکہ لوٹ مار ومسائل اورپریشانیوں کا خاتمہ ہوجائیں ۔ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں پڑھے لکھے نیک نام اور عوام کے مسائل سے باخبر امیدواروں کوٹکٹ جاری کیے ہیں یہ امیدواران کامیاب ہوکر ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے بنیادی مسائل حل کریںگے اگرعوام کو امن ترقی خوشحالی چاہیے نوجوانوں کوروزگار تعلیم وبنیادی حقوق اور انصاف چاہیے تو کتاب کوووٹ دیناہوگا ، کتاب کو ووٹ دیں گے تو نظام بدلے گا اور عوام کی تقدیر بھی بدلے گی ۔