صوبائی دارالحکومت کے لاکھوں نوجوان تعلیم یافتہ ہونے کے باوجودبے روزگار ہیں،ڈاکٹر عطاء الرحمان

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما ایم ایم اے کے امیدوار برائے پی بی 28کوئٹہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے لاکھوں نوجوان تعلیمیافتہ ہونے کے باوجودبے روزگار ہیں شہر میں منشیات آسانی سے دستیاب ہیں نوجوان منشیات کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں روزگار تعلیم وہنر اور کھیل کے ادارے نہ ہونے کے برابرہیں غریب عوام کیلئے علاج کے اداروں میں تشخیص وادویات ناپید ہے شہر میں صفائی وٹریفک کے مسائل نے عوام کو ذہنی مریض بنادیاہے منتخب نمائندے اقرباء پروری ،سفارش اور پارٹی جیالوں کو نوازنے اور روزگار فروخت کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ایم ایم اے کی کامیابی کے بعد ہم یہ لوٹ مار ،احساس محرومی اورکرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو حق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرکے ٹینکر مافیا سے نجات دلائیں گے عوام الناس 25جولائی کتاب پر مہر لگا کر عوام کو یرغمال بنانے والے سیاسی لٹیروں سے نجات حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوچہ شیر محمد ،سفیرمسجد ،فیض محمد روڈ،اچکزئی مارکیٹ،فقیر محمد روڈ،رحمت کالونی میں کارنرمیٹنگز،جلسوں وانتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ علمائے کرام کے اتحاد کی وجہ سے دینی ووٹ متحد ہوگیے ہیں ۔لسانیت ،تعصب ،نفرت وفرقہ واریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔نوجوانوں اور طلبہ کا ایم ایم اے کی طرف رجہان خوش آئند ہے ہم نوجوانوں کو روزگار،تعلیم وکھیل کے مواقع وسہولیات فراہم کریں گے شہریوں کو پینے کا صاف پانی ،علاج وتعلیم کے معیاری ادارے بناکر دیں گے لوٹ مار ختم ہوگی تو قومی خزانہ قوم پر خرچ ہوگا اور قوم کے مسائل حل ہوں گے ۔