Live Updates

تحریک انصاف کل کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

باغ جناح میں 120 فٹ لمبا اسٹیج اور60 فٹ طویل اسکرین نصب کردی گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:11

تحریک انصاف کل کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصاف کل (اتوار) کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، باغ جناح میں 120 فٹ لمبا اسٹیج اور60 فٹ طویل اسکرین نصب کردی گئی ،پنڈال میں کرسیاں لگانے جبکہ جلسہ گاہ اوراسٹیج کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات 2018 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تحریک انصاف آج اتوار22 جولائی کومزارقائد سے متصل باغ جناح میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ عام سے خطاب اورکراچی کے لیے تحریک انصاف کی ترجیحات پرمشتمل ایک پیکیج کا اعلان کریں گے۔

عمران خان کا اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہنا ہے کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے ہیں اور وسائل کو نہایت بے دردی سے لوٹا گیا ہے ہیں اتوار کی شام کراچی میں عظیم الشان جلسہ عام کریں گے اس جلسہ میں سندھ بھرباالخصوص کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں۔باغ جناح کے جلسہ میں سندھ کی ترقی اوراسے کرپشن کی دلدل سے نکالنے کے لیے پروگرام کا اعلان کروں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات