Live Updates

خواجہ صاحب صبرکریں ، 25 تاریخ کو عوام کی عدالت کا فیصلہ آپ کو مل جائے گا، عبدالعلیم خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:11

خواجہ صاحب صبرکریں ، 25 تاریخ کو عوام کی عدالت کا فیصلہ آپ کو مل جائے ..
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار مسلم لیگ ن کو الیکشن بغیر انتظامیہ کے لڑنا پڑے گا،اسلئے ان کے اوسان خطا ہیں،14 سیٹیں جیتنا ایک دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیںہے، انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ الیکشن جیتے تو غیر متنازعہ اور اگر ہار جائے تو متنازعہ ہوتا ہے،ن لیگ کی سیاسی حالت 2002 سے بھی بُری ہے، انہوں نے کہا کہ اب آپ کے پاس انتظامی مشینری نہیںہے اور آپ بیساکھیوں کے بغیر الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ آپ 2013 ء میں بھی الیکشن ہار گئے تھے اورانشاء اللہ 2018 میں بری طرح ہاریں گے،خواجہ صاحب صبرکریں اور 25 تاریخ کاانتظار کریں عوام کی عدالت کا فیصلہ آپ کو مل جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات