ُُٓٓپاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ ٹرافی 2018 جیت لی

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:30

ُُٓٓپاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ ٹرافی 2018 جیت لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 اپنے نام کر لی جبکہ پاک فضائیہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔

(جاری ہے)

انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ پاک بحریہ کے زیر انتظام 16 جولائی سے 21 جولائی تک ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت پی این ایس کارساز کے باسکٹ بال کورٹ میں کھیلی گئی۔ چھ روزہ مقابلوں کے دوران پاک آرمی ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے دلچسپ کھیل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اگرچہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پاک آرمی کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور چمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے قابل اور ماہر امپائرز اور حکام نے ان مقابلوں کی نگرانی کی۔