Live Updates

نیا پاکستان قانون کے احترام کے بغیر نہیں بن سکتا، شاہ محمود قریشی

ملک میں ایسا قانون بنائیں گے کہ قانون توڑنے والا سوچے گا کہہ کہیں میں پکڑا نہ جائو ملک میں امیر وغریب سب کیلئے ایک ہی قانون ہوگا، جب بھی ملک کے دفاع کا وقت آیا سیاستدانوں کے ساتھ وکلاء نے بھی ملک کا دفاع کیا، تحریک انصاف لائرز ونگ کی اہمیت کا اندازہ ہے، نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہے، یہ قانونی جنگ تھی جو وکلاء نے لڑی، کنونشن سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:40

نیا پاکستان قانون کے احترام کے بغیر نہیں بن سکتا، شاہ محمود قریشی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قانون کے احترام کے بغیر نہیں بن سکتا۔ ملک میں ایسا قانون بنائیں گے کہ قانون توڑنے والا سوچے گا کہہ کہیں میں پکڑا نہ جائو۔ ملک میں امیر وغریب سب کیلئے ایک ہی قانون ہوگا۔ جب بھی ملک کے دفاع کا وقت آیا ۔

سیاستدانوں کے ساتھ وکلاء نے بھی ملک کا دفاع کیا۔ تحریک انصاف لائرز ونگ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہے۔ یہ قانونی جنگ تھی جو وکلاء نے لڑی، قانون کو سامنے رکھتے ہوئے ۔ قانونی پروسیجر کو فالو کیا گیا جس پر ان کو سزا ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف لائرز ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد اور پورے ملک میں قانونی جنگ لڑی۔ پی ٹی آئی کے طویل دھرنے کے عوام کو اتنا شعور دیا ہے کہ لوگ امیدواروں کو حلقوں میں روک کر سوال کررہے ہیں۔ ایسا ملکی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔ رحمن ملک کی وجہ سے جہاز لیٹ ہوا اور لوگوں نے وہاں سوالات کئے یہ تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو نظام تعلیم میں ایسی اصلاحات کریگی کہ یونیفارم سٹینڈرڈ ہو جائیگی۔ ہسپتالوں کے نظام کو بہتر کریں گے ۔ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ تحریک انصاف کو موقع ملا تو اچھے اور قابل وکلاء کو آگے لیکر جائیگی۔ عدلیہ کو آزاد کریں گے۔ جب معاشرے میں عدلیہ آزاد ہوگی تو کوئی پنجہ آزائی نہ کرسکے گا۔

یونیورسل قانون کو ترجیحی دی جائیگی۔ اس ملک میں کوئی قانون بالا ترنہیں ہوگا۔ وکلاء جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حالیہ الیکشن میں پولنگ کے دن وکلاء اپنے اپنے علاقوں میں ذمہ داری لیں۔ وکلاء پولنگ کے دن دیکھیں کہ ضابطہ اخلاق پر عمل ہو رہا ہے اور پولنگ درست ہو رہی ہے کہ نہیں ۔ انہوں نے کہا ملک میں وی آئی پی کلچر جو سب کو بائی پاس رکھتا تھا اس کو ختم کریں گے۔

انہوں نے ہمیشہ چھوٹا اور باشعور طبقہ آگے بڑھتا اور تبدیلی لاتا ہے۔ نیا پاکستان نئے نقشے سے نہیں بلکہ نئے سوچ اور نئے کلچر سے پروان چڑھے گا۔ عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھنا ہے اور نیا پاکستان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا مستقبل کی جماعت تحریک انصاف ہے۔کنونش سے عمیر نیازی ، مصطفیٰ چوہان ، احمد حسن ڈیہڑ ، خالد جاوید وڑائچ ، شاہ زیب خان ، میڈم مسرت ، خوش بخت خان ، شفیق ملک ، طاہر منصور بخاری ، احتشام الحق، شیخ شاہد نعیم ، وحید رضا ، رانا عمیق ، حیدر عباس ، اجمل خان اور سبطین رضا نے خطاب کیا۔

این اے 156 پی پی 217 سے آزاد امیدوار ملک اشرف ڈی سی کی شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبرداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا اہل ملتان کا گزشتہ روز تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر ملتان کی عوام کے شکر گزار ہیں ۔ جو شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا الیکشن کے حالیہ قومی مہم میں ملتان جیسا منظم اور پر جوش جلسہ کہیں نہیں دیکھا۔

تحریک انصاف ملتان کی قیادت اہل ملتان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہا کہہ گزشتہ روز کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں اور اہل ملتان نے فیصلہ دے دیا ہے کہ ملتان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جلسے کے کامیاب انعقاد پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام قومی اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر اور تحریک انصاف ضلع ملتان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اور جلسے کے مثالی انتظامات پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ، ملک عامر ڈوگر اور اعجاز حسین جنجوعہ کو مبارک باد دی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا عوام 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ اس موقع پر پی پی 217 سے آزاد امیدوار ملک اشرف ڈی سی نے شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات