Live Updates

حنیف عباسی کوووٹ کی طاقت سے شکست دینا چاہتا ہوں، شیخ رشید

ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے،(ن) کا دور ختم ہو چکا ہے ،ملک بھر سے تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی، ایفی ڈرین کیس کے فیصلے سے قبل گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:44

حنیف عباسی کوووٹ کی طاقت سے شکست دینا چاہتا ہوں، شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے،میدان میں مقابلہ کر کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دینا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار ہوچکاہے،ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ جو بھی ہو حنیف عباسی کو الیکشن لڑنے دیا جائے،چاہتا ہوں کہ حنیف عباسی کو ووٹ کی طاقت سے ہرائوں، اتوار کو لیاقت باغ میں پی ٹی آئی اور ہمارا تاریخی جلسہ ہوگا، ایسا جلسہ لیاقت باغ کی تاریخ نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں پنڈی کی انتظامیہ کو سمجھائیں، الیکشن ضابطہ کے مطابق بھی جو پوسٹرز ہیں وہ اتار لیے جاتے ہیں،ایسے میں الیکشن لڑنا محال ہوتا جا رہا ہے جب بھی نئے پوسٹرز لگا لئے جاتے ہیں تو اسے انتظامیہ اتار دیتی ہے،شیخ رشید نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو ہر طرف پی ٹی آئی ہی ہوگی پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ،اب پاکستان مسلم لیگ ن کا دور ختم ہو چکا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات