حیدرآباد،ختم نبوت ﷺکا تحفظ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک کریں گے ، مفتی محمد حنیف قریشی

قادیانیوں کی ہر مکروہ سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،25جولائی کوآپ گھروں سے نکلیں اور چابی پر مہر لگا کررسول اللہ ﷺ سے اپنے رشتے کو مضبوط کریں ،ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ختم نبوت ﷺکا تحفظ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک کریں گے قادیانیوں کی ہر مکروہ سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر مولانا شاہ احمد نورانی کی صداقتوں کے ،ان کی صاف ستھری سیاست کے ان کے کردار کے وارث اور امین ہیں ، ختم نبوت اور نامو رسالت کے تحفظ کیلئے ایسے باکردار نڈر اور مخلص قائد کا پارلیمنٹ میں پہنچنا انتہائی ضروری ہے 25جولائی کوآپ گھروں سے نکلیں اور چابی پر مہر لگا کررسول اللہ ﷺ سے اپنے رشتے کو مضبوط کریں ممتاز عالم دین مفتی محمد حنیف قریشی نے لیاقت کالونی گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ اب کھمبوں کتوں اور کھوتوں کو ووٹ دینے اور ٹھپے لگا نے کا دور ختم ہو گیا حیدرآباد کے باشعور عوام صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے نشان چابی پر مہر لگاکرعصبیت نفرت تعصب اور غنڈہ گردی کی سیات کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو پی کیسی عظیم سیاسی جماعت ہے جس کے جلسوںمیں نبی کے ترانے پڑھے جارہے ہیں اور یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ووٹ دینا فرض ہے اس وقت حیدرآباد کے تمام امیدواروں میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر واحد امیدوار ہیں جو سچے عاشق رسول اور ختم نبوت ،ناموس رسالت کے محافظ ہیںان کا ایک درس حدیث ہی ان تمام امیدواروں کیلئے کافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ممتاز قادری کے حق میں سب سے پہلے صدائے حق بلند کی وہ عظیم لیڈر صاحبزادہ زبیر ہیں میں نے انہیں ممتاز قادری کے درودیوار کو چومتے اور اشک بہاتے دیکھا ہے ان کے عشق مصطفیٰ اور عاشقان مصطفیٰ ﷺ سے ان کی والہانہ عقیدت کے مناظر میرے آنکھوں میں گھومتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میںتمام مصروفیات کو چھوڑ کر آج یہاں ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں آیاہوںآپ کے امیدوار شریعت طریقت اور قانون سازی کے سازگار حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور آپ کے مسائل خوب جانتے ہیں ان جیسا با کردار صالح اور دیانت دارلیڈر اس وقت حیدرآباد کیا پوری دنیا میں نہیں ہے یہ آپ کی خوش نصیبی ہے آپ نے عہد کرنا ہے کہ 25جولائی کو گھروں سے نکل کر چابی پر مہر لگائیں گے اور صاحبزادہ زبیر کو کامیاب کر کے پارلیمنٹ میں پہنچائیں گے شرکاء جلسہ نے مفتی حنیف قریشی سے عہد کیافضاء نعرہ رسالت سے گونج اٹھی لبیک یارسول اللہ ﷺ کی صدائیوں نے ایک سما باندھ دیااس سے قبل جمعیت علماء پاکستان کے صدرNA-227کے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے لیاقت کالونی گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے حیدرآباد کے عاشقان مصطفیٰﷺ 25جولائی کوچابی پر مہر لگا کر ثابرت کردیں کہ حیدرآباد شمع رسالت کے پروانوں کا شہر ہے اور یہاں سے صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ﷺ کے متوالے ہی کامیاب ہوں گے حیدرآبادکے غیورعاشقان مصطفیٰ نے نظام مصطفیٰ کیلئے سینہ پر گولیاں کھائی ہیں ،یہ نبی کے نام پر جان دینے والے ہیں رسول اللہ کے نظام نفاذ کیلئے اب میدان عمل میں نکل آئے ہیںیہ نظام مصطفیٰ ﷺکے نفاذکے لئے چابی پر مہر لگا کرسیکولر اور لادین قوتوں کو مسترد کردیں گے حیدرآباد میں گشت و خون کرنے والوں قتل و غارت گردی کا بازار گرم کرنے والوں نی30سالوں سے دھشت و وحشت کا بازار گرم کیا ہوا تھاکسی عزت محفوظ نہیں دے ظلم اور بربریت کا راج تھاملک کے ان غداروں کا ہم نے پہلے بھی جرأت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا تھااب بھی ملک کے غداروں کو شکست دے کر اسلام کے پرچم کو بلند کریں گے ختم نبوت کانفرنس سے پیر غلام رضوانی ،قاری عبدالرشید اعوان ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،سید عقیم انجم قادری،افتخار عباسی ،عبدالرحمن راجپوت،ناظم علی آرائین ،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،طلعت محمود اعوان ،مولانا بشرالقادری ،مولانا عبدالغفار اویسی ،مولانا نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ پارلیمنٹ میں پہنچ کر ہی ہوسکتا ہے ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ باطل قوتوں کو للکارا ہے سیکولر اور لادین قوتوں کے مکروہ عزائم کوناکا م بنانے کیلئے قوم 25جولائی چابی پر مہر لگا کر نظام مصطفیٰ ﷺ کے متوالوں کو کامیاب کریں ۔