پاک سرزمین پارٹی NA-226کے تحت لطیف آباد ، امریکن کواٹر ، الوحید کالونی میں کارنر میٹنگز کا انعقاد

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی NA-226کے تحت لطیف آباد ، امریکن کواٹر ، الوحید کالونی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے NA-226کے نامزد امید وار نواب راشد علی خان و PS-64کے نامزد امید وار اعجاز شیخ اور PS-65 کے نامزد امید وار راحیل قائم خانی و علاقہ معززین و ذمہ داران پی ایس پی نے خطاب کیا ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امید وارNA-226نواب راشد علی خان نے کہا کہ ماضی کا حیدرآباد پُر امن پُر رونق اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال تھا ، جہاں پر قوم ہر برادری کافرد روزگار ، تعلیم، آزادانہ حاصل کررہا تھا لیکن تعصب بڑھکانے والوں نے مسائل حل کرنے کے بجائے قبرستان آباد کئے ان تیس سالوں میں اس شہر نے ہڑتالیں ، کرفیو ، قتل و غارت کے وہ مناظر دیکھے جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، لیکن اب عوام بہکاوئے میں نہیں آئینگے وہ جانتے ہیں رات دن جاگ کر کراچی تعمیر کیا اور یہ ثابت کیا کہ عزم جواں ہوں تو اس دور میں بھی کام کیا لیکن بدقسمتی سے یہاں سے منتخب ہونے والوں نے سوائے لوٹ مار اور بدنظمی کے ذریعے ہر محکمہ ، شعبہ زندگی کو برباد کیا ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امید وار PS-65راحیل قائم خانی نے کہا کہ سید مصطفی کمال کے کردار و کام کو دیکھ کر عوام انہیں بے حد پسند کرتی ہے اور انہوں نے محبت کا جو پیغام دیا اسکی وجہ سے آج یہ شہر پُر امن اور آج شہر کی رونقیں اور تمام پارٹیوں کو آزادانہ مہم ، اس بات کی دلیل ہے کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں شریک دو جماعتوں کو یہ عوام کا اتحاد قبول نہیں انکی مہم صرف لسانی تعصب پر چل رہی ہے ۔