نواز شریف کی گرفتاری کے بعد جاتی امرا ء فارم ہائوس سے سکیورٹی واپس بلا لی گئی ‘ ذرائع

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52

نواز شریف کی گرفتاری کے بعد جاتی امرا ء فارم ہائوس سے سکیورٹی واپس بلا ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سابق وزیر عظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد جاتی امرا ء فارم ہائوس سے سکیورٹی واپس بلا لی ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر عظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد ان کی حفاظت پر مامور ایلیٹ فورس کی تمام نفری کو واپس بلالیا گیا ہے ،ایلیٹ فورس کی یہ نفری مریم نواز اور نواز شریف کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی ۔ذرائع کے مطابق واپس جانیوالے اہلکاروں میں 3اے ایس آئی ،18ہیڈ کانسٹیبل اور 21کانسٹیبل شامل ہیں فارم ہائوس کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکواڈ میں شامل گاڑیاں ڈرائیور وںسمیت واپس چلی گئی ہیں۔