شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پروفیسرز اور ٹیچرز کے ساتھ اختیار کیے گئے نامناسب رویے کی سخت الفاظ میں مذمت

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالرشید شیخ، ڈاکٹر ندیم بلوچ، ڈاکٹر مہیش کمار، ڈاکٹر فہد سیال، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر کے داس، پرنسپل بی بی آصفہ ڈینٹل کالج ڈاکٹر الیاس شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسرز اور ٹیچرز کے ساتھ اختیار کیے گئے نامناسب رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کے پروموشنز جلد از جلد کرکے اداروں کی تصدیق کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے جبکہ یونیورسٹی اور کالجز کی پلاٹوں اور دیگر اراضی پر غیرقانون قبضے ختم کرکے پروفیسرز اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کے ساتھ قانونی راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔