پشاور، پرامن ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی کردار ہے،جسٹس (ر) دوست محمد خان
ہم اپنے اہداف سے آگے جارہے ہیں جو خوش آئند ہے، عوام مطمئن رہیںمیں خود ساری صورتحال کی نگرانی کررہاہوں ،نگران وزیراعلی
ہفتہ 21 جولائی 2018 23:06
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے فوکل پرسن پریس سیکرٹری بہرہ مند کی طرف سے انتخابات کی تیاریوں پر پیش رفت کے حوالے سے دی گئی بریفینگ کے دوران کیا۔
فوکل پرسن بہر ہ مندنے نگران وزیراعلیٰ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں یہ صوبہ اپنے مطلوبہ اہداف سے آگے جارہا ہے ۔ انتخابات کے غیر جانبدار اور شفاف انعقاد کیلئے نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اور ساڑھے نو سو سے زائد کیمرے لگائے جا چکے ہیں ۔ اُنہوںنے بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں اس بار حالات مختلف ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر معمولی اقدامات اور انتظامات کئے جارہے ہیں۔ فوکل پرسن نے بریف کیا کہ پولنگ سٹاف اور انتخابی مواد کی محفوظ ترسیل کے سلسلے میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنران کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو منتخب مقامات پر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جہاں پولنگ سٹاف متعلقہ سٹیشنز پر روانہ ہونے سے پہلے جمع ہو گا ۔ انتخابات کے انعقاد کیلئے سول ٹرانسپورٹ کے انتظامات تیز رفتاری سے جاری ہیں اور متعلقہ اضلاع سے مطلوبہ ڈیمانڈ موصول ہو چکی ہے ۔ اس پر تیز ی سے پیش رفت ہو رہی ہے ۔ صوبے میں ایک کروڑ 78 لاکھ 31ہزار 250 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ایک کروڑ 2 لاکھ 16 ہزار 456 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 76 لاکھ 14 ہزار794 ہے ۔ انتخابی مواد کی محفوظ ترین سٹوریج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور حساس پولنگ سٹیشنز کو خصوصی سکیورٹی دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق پولیس فورس اور دیگر تمام سرکاری ملازمین جو انتخابات کے مجموعی عمل میں کسی بھی صورت میں حصہ لے رہے ہیں ، کو غیر جانبدار رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔ بیلٹ پیپرز کی سٹوریج کیلئے ڈپٹی کمشنران کو متعلقہ حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیںاور ہدایت پر عمل درآمد رپورٹ موصول ہو چکی ہے ۔ پولنگ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور ناپید سہولیات و سٹاف کی فراہمی کے سلسلے میں ہدایات پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے اور اُس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی جا چکی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ آنے والے چند ایام پہلے سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ۔ پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات میں تیز رفتاری نظر آنی چاہیئے کسی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں پر فوکس کریں ۔ پروپیگنڈہ پروپیگنڈہ کی حد تک رہے اور حقائق عوام پر منکشف ہونے چاہئیں۔ اُنہوںنے کہاکہ نگران حکومت کو ماضی کے برعکس موجودہ حالات کی حساسیت کے مطابق فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے مناسب ترین ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آزادی کے ساتھ اپنی مرضی سے اُمیدواروں کے انتخابات کیلئے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.