اڈیالہ جیل جانے کے بعد مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:21

اڈیالہ جیل جانے کے بعد مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا۔یہ پیغام سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے کے ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری کیا گیا ہے۔مریم نواز کے ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں فیض احمد فیض کا قطع لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس اکائونٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہور واپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔