Live Updates

پی ٹی آئی کی خواتین کے زیر اہتمام حلقہ این ای131میں ڈیفنس سے والٹن تک ریلی نکالی گئی

ہمارے مخالفین ذہنی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں ،خواتین اپنے خاندان کے ہر فرد کی پولنگ میں شرکت کو یقینی بنائیں، کرن علیم خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:23

پی ٹی آئی کی خواتین کے زیر اہتمام حلقہ این ای131میں ڈیفنس سے والٹن تک ..
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) عمران خان کے حلقہ این ای131میں پی ٹی آئی کی خواتین نے ڈیفنس سے والٹن تک ریلی نکالی جس میں پی پی161اور پی پی162کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کرن علیم خان، منزہ حسن اور دیگر خواتین رہنماؤں نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جگہ جگہ رک کر لوگوں کے نعروں کا جواب دیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرن علیم خان نے کہا کہ ہمارے مخالفین ذہنی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں اُن کے پاس اب شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں،کرن علیم خان نے کہا کہ عوام این ای131سے عمران خان کو تاریخ فتح سے ہمکنار کرائیں گے،ہم 2013میں بھی یہاں سے جیتے تھے اور اب دوبارہ اسی فتح کے جھنڈے گاڑیں گے، انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ بدھ کے روز سب سے پہلا کام ووٹ ڈالنے کا کریں اور اپنے خاندان کے ہر فرد کی پولنگ میں شرکت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی خواتین نے معمول کی انتخابی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں اور عبدالعلیم خان کے حلقے این ای129اور پی پی158میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا اور صدر بازار، مصطفی آباد،میاں میر، تاج پورہ اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم میں حصہ لیا،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ووٹ کو اپنا قومی فریضہ سجھتے ہوئے ضائع ہونے سے بچائیں اور عمران خان کی22سالہ سیاسی جدوجہد کو ثمر آور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات