Live Updates

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب

سانگھڑ اور سیہون میں دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش میں دھر لئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 جولائی 2018 22:39

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21جولائی 2018ء) :سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ سانگھڑ اور سیہون میں دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش میں دھر لئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔کوئی منشور سے ووٹر کو راغب کر رہا ہے تو کوئی سیاسی نعروں سے ووٹرز کو جوش دلا رہا ہے۔اس موقع پر کچھ سیاستدانوں نے قبل ازوقت دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے اور انکے موقف کو تقیت دی آج صبح پیش آنے والے واقعہ نے جہاں سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے میں بیلٹ باکس کھول کر بیلٹ پیپز پر تیر کے نشان پر ٹھپے لگانے والے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو دھر لیا گیاتھا ۔

تازہ ترین خبر کے مطابق سانگھڑ اور سیہون میں دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش میں دھر لئیے گئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ سے فوری رابطہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اے آر اوز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات