Live Updates

پی ٹی آئی نے پی ایس 62سے اپنا امیدوار جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار کرالیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

پی ٹی آئی نے پی ایس 62سے اپنا امیدوار جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے حیدرآباد کی پی ایس 62سے اپنا امیدوار جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار کرالیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی حلقہ62قاسم آباد حیدرآباد ون سے اپنے امیدوار محفوظ عرسانی کو جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار کرالیا ہے اور تحریری طور پر ایک خط کے ذریعے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ پی ٹی آئی نے پی ایس82جام شورو سے بھی ملک پہاڑ خان کو جام شورو اتحاد کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرالیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات