مصر کی اسرائیلی پارلیمان کی طرف سے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست قرار دینے کے متنازعہ قانون کی منظوری پر شدید تنقید

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مصر نے اسرائیلی پارلیمان کی طرف سے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست قرار دینے کے متنازعہ قانون کی منظوری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قاہرہ حکومت نے گزشتہ روز ہفتے کو خبردار کیا کہ یہ اسرائیلی قانون خطے میں امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کی وجہ بنے گا۔ اس قانون پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔