ویت نام کے وسطی اور شمالی حصوں میں سمندری طوفان اور موسلادھار بارش کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ویت نامی حکام کے مطابق وسطی اور شمالی حصوں میں سمندری طوفان کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ ان ہلاکتوں کے علاوہ 11 دیگر افراد لاپتہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق رواں ماہ 19 جولائی کی رات کو ویت نام کو رواں برس کے تیسرے سمندری طوفان سون ٹِن کا بھی سامنا رہا ہے۔ اس طوفان نے تھان ہوا اور ناگھ اًن صوبوں کے انتظامی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کھڑی فصلوں کو بھی تباہ کیا ہے جبکہ 4 ہزار کے لگ بھگ مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔