Live Updates

کروڑوں روپے فنڈز دینے والا جیل میں ،زکوةٰ و خیرات کے اربوں روپے ڈکارنے والا آزاد پھررہا ہے،سینیٹر چوہدری تنویر

عوام25 کو شیر پر ٹھپے لگائیں26 کو اڈیالہ جیل کے دروازے کھل جائیں گے اور (ن) لیگ کے قائد نواز شریف عوام کے درمیان موجود ہونگے،جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما و سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بڑی قربانیوں کے بعد قائم ہوا جس میں یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے کو کبھی نافذ نہیں ہونے دیا جائیگا۔حکیم سعید کوکتاب لکھنے اور اہم انکشافات کرنے پر قتل کرایا گیا،کروڑوں روپے فنڈز دینے والا جیل میں ہے اورزکوةٰ و خیرات کے اربوں روپے ڈکارنے والا آزاد پھررہا ہے،عوام25 کو شیر پر ٹھپے لگائیں26 کو اڈیالہ جیل کے دروازے کھل جائیں گے اور (ن) لیگ کے قائد نواز شریف عوام کے درمیان موجود ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ کوہستان 4 نمبر چونگی پر منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے امیدوار قومی اسمبلی این ای62 بیرسٹر دانیال تنویر،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی18 ملک شکیل اعوان،مسلم لیگ سٹی کے صدر سردار نسیم خان،جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان،سابق ایم این اے طاہرہ اورنگزیب،سابق زیب النساء اعوان،مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ،یوسی37 کے چیئرمین و جلسہ کے میزبان لطیف زر خان،یوسی38 کے چیئرمین ذیشان احمد خان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ گلاب زر خان اور لطیف زر خان نے لیاقت باغ سے بھی بڑا جلسہ کراکر دل خوش کردیا ہے، انہوں نی25 جولائی کے بعد عمران خان کیخلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی پاکؐ کا فرمان ہے کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے، جس شخص کو تین سال پہلے خدا پر یقین نہیں تھا،جن کی نہ زبان اور نہ ہی کوئی مذہب ہے ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں،ملک پر مسلط ہونے کیلئے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،ان کو کوئی ذلت و رسوائی سے نہیں بچاسکتا،حکیم سعید اور آپا زہرہ کے قاتلوں کوکٹہرے میں لایا جائے،پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے ٹانگنے والے ،زکوة اور چندے کے پیسے کھانے والے کیسے آزاد پھر سکتے ہیں جبکہ جس شخص نے اربوں روپے کے فنڈز دئیے ہوں وہ جیل چلا جائے سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن اورایون فیلڈ کی ملکیت ثابت نہیں ہوسکی،نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ملک سے اندھیرے دور کرکے روشنیاں دیں،راولپنڈی کومیٹرو بس، ہسپتالوں،یونیورسٹی،سکولوں اور کالجزکے تحفے دئیے،راولپنڈی کے عوام25 جولائی کواپنا قرض چکائیں گے اور شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگاکر نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے رہائی دلوائیں گے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لطیف زر خان نے کہا کہ ہماے قائدین نے ہمیں گالم گلوچ کی تربیت نہیں دی ،شیخ رشید نے ہمارے قائدین کیخلاف گندی زبان بند نہ کی توگندی زبان گدی سے کھینچ لیں گے اور شیخ رشید کا شہر میں چلنا محال ہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات