ہم خدمت کی سیاست کر کے عوام کے دل جیتیں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،حافظ محمد سعید

کارکنان ملک کے کونے کونے میں جا کر نظریہ پاکستان کا پیغام عام کریں،ملی مسلم لیگ مایوسیاں ختم اور ملک کو اندھیروں سے نکالے گی۔ پاکستانی قوم کو ایماندار اور مخلص قیادت فراہم کریں گے ملی مسلم لیگ کے اکثر یتی امیدوار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں،ہم روایتی سیاست نہیں بلکہ تحفظ پاکستان کے لیے میدان سیاست میں آئے ہیں 25جولائی کو کرسی پر مہر لگا کر بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسوں سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:37

ہم خدمت کی سیاست کر کے عوام کے دل جیتیں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست کر کے عوام کے دل جیتیں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔کارکنان ملک کے کونے کونے میں جا کر نظریہ پاکستان کا پیغام عام کریں۔ملی مسلم لیگ مایوسیاں ختم اور ملک کو اندھیروں سے نکالے گی۔ پاکستانی قوم کو ایماندار اور مخلص قیادت فراہم کریں گے۔

ملی مسلم لیگ کے اکثر یتی امیدوار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔ہم روایتی سیاست نہیں بلکہ تحفظ پاکستان کے لیے میدان سیاست میں آئے ہیں ۔25جولائی کو کرسی پر مہر لگا کر بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔ وہ گول پارک ماڈل ٹائون، پیپلز کالونی، فیروز والا اور واہنڈو گوجرانوالہ میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بڑے جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی شہریوں کی جانب سے حافظ محمد سعید اور دیگر رہنمائوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ انتخابی جلسوں سے اللہ اکبر تحریک کے مختلف امیدواروں ذبیح اللہ بلگن، شاہد حمید، محمد یونس مہر ، جماعةالدعوة گوجرانوالہ کے مسئول احسان اللہ، تابش قیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ ہی ڈرنے والے ہیں۔

ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف شکنجے کسے جاچکے ہیں۔ بھارت پھر سے ملک میں غدار ڈھونڈ رہا ہے ۔ہمارے ادارے ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔انتخابی مہم کے میدان میں بھی ہمارا پیغام پاکستان ہی ہوگا۔ہمارا جماعتوں سے کوئی جھگڑا یا مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہمارا الیکشن پاکستان کے لیے ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس مخلص کارکنان کی اکثریت ہے جو حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور دل رکھتے ہیں۔

عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے ہی عوام کا پیسہ لوٹتے تھے۔ان کا ایک ہی منشور تھا کہ قرض لو بینک بیلنس بنائو۔ورکرز کا کام عوام میں شعور پیدا کرنا ہے کہ آپ کے ووٹ کی کیا طاقت ہی ۔ہم جہاں جہاں پہنچے لوگ ہمارے کام سے مطمئن و متحد ہوئے ہیں۔بلوچستان پر دشمن اب بھی نظریں گاڑیں بیٹھا ہے۔پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے علاقوں میں اب پاکستان کا جھنڈا سینے پر سجایا جاتا ہے ۔

ہم خدمت کے ذریعے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے ۔ملک دشمن نظریات پھیلانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔ہمارا کام خدمت انسانیت ہے اسے الیکشن کے بعد بھی جاری رکھیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اقلیتی برادریوں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ نظریہ پاکستان کی آبیاری کے لیے گلی گلی‘ نگر نگر جانا ہوگا ۔ ملی مسلم لیگ کی عوام میں بھرپور پذیرائی اللہ کی خاص رحمت ہے ۔

ہمارا منشور رب کا قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ۔ملی مسلم لیگ غربت و محرومی کا خاتمہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ملی مسلم لیگ کو خدمت انسانیت کی بنیاد پر عوامی سطح پر زبردست مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ ہر شہر اور علاقہ میں ملی مسلم لیگ کے امیدواران کو بے پناہ محبتیں مل رہی ہیں۔ ریلیف سرگرمیوں کی طرح سیاسی میدان میں بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔

یونین کونسل کی سطح پر رفاہی سرگرمیوں کا نیٹ ورک وسیع کیا جائے گا۔ اللہ اکبر تحریک کے مختلف امیدواروں ذبیح اللہ بلگن، شاہد حمید، محمد یونس مہر ، احسان اللہ، تابش قیوم و دیگر نے کہاکہ ملی مسلم لیگ کو چاروں صوبوں میں زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے۔ ہم لوگوں کو مایوسیوں اور اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لائیں گے۔