عام انتخابات میں سب سے موثر مہم بلاول بھٹو نے چلائی،چوہدری نثار علی خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:37

عام انتخابات میں سب سے موثر مہم بلاول بھٹو نے چلائی،چوہدری نثار علی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سب سے موثر مہم بلاول بھٹو نے چلائی یہ پنجاب میں آئندہ کے لئے پیپلزپارٹی کی سرمایا کاری ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹر ویو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرے خیال میں سب سے موثر اور کامیاب انتخابی مہم پاکستان پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو نے چلائی ہے ہو سکتا ہے کہ موجودہ انتخابات میں اس کا کوئی فائدہ نہ ہو تا ہم یہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سرمایہ کاری ہے انہوںنے کہا کہ وہ قومی مفاد میںپیپلزپارٹی سمیت ہر جماعت کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔