حنیف عباسی کوعمر قید کی سزا،پاکستانی تاریخ کا رات 11بجے آنے والا پہلا عدالتی فیصلہ

حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سزا سنائی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 جولائی 2018 23:33

حنیف عباسی کوعمر قید کی سزا،پاکستانی تاریخ کا رات 11بجے آنے والا پہلا ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21جولائی 2018ء) :حنیف عباسی کوعمر قید کی سزا،پاکستانی تاریخ کا رات 11بجے آنے والا پہلا عدالتی فیصلہ ہے۔ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا اور آج اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا ۔

انسداد منشیات کی عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے 12 بجے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کردیا گیا تھا اور امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ فیصلہ 4 سے 5 گھنٹے میں سنایا جائے گا تاہم اس کیس کا فیصلہ باقی تمام اہم کیسسز کی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم اب سے کچھ دیر پہلے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج عدالت میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جج نے تمام ملزمان کو کٹہرے میں بلایا اور فیصلہ سنانا شروع کر دیا۔

ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔جس کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا۔پاکستان کی عدالتی تاریخ کا پہلا فیصلہ ہے جو رات 11 بجے آیا۔اس موقع پر حنیف عباسی کی حمایتیوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہنگامہ برپا کردیا اور حنیف عباسی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئے۔اس کے علاوہ انہوں نے عدالت میں توڑ ہھوڑ شروع کر دی۔

اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا پہنچا ہے۔حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار تھے جہاں انکا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔یاد رہے کہ حنیف عباسی نے 500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ ایفی ڈرین منشیات فروشوں کے ہاتھوں بیچ دیا تھا۔