پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی شکایت پر سانگھڑ اور سہیون شریف کے دو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو گرفتار کرنے کا حکم

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:52

پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی شکایت پر سانگھڑ اور سہیون شریف کے دو اسسٹنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سانگھڑ اور سہیون شریف میں دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران کی جانب سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی شکایت پر دونوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری سندھ سے رابطہ کیا اور سانگھڑ اور سہیون شریف میں دو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی جانب سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش پر انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

سہیون شریف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امیدوار ہیں جہاں پوسٹل بیلٹ پیپرز میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کی خبریں آئی تھیں۔