Live Updates

فیصل آباد ،ْ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 31 رہنماؤں کو نوٹسز جاری

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:52

فیصل آباد ،ْ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 31 رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بلا اجازت جلسہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کے سلیمی چوک پر بلا اجازت جلسہ کیا گیا تھا۔فیصلہ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کو تین روز کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات