Live Updates

حنیف عباسی منشیات بیچ رہا تھا اب پکڑا گیا ہے، عمران خان

نواز شریف کے بعد اب چھوٹوں کی باری ہے،، چوری حکمران کرتے ہیں اور بوجھ عوام اٹھاتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

اتوار 22 جولائی 2018 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حنیف عباسی منشیات بیچ رہا تھا اب پکڑا گیا ہے، نواز شریف کے بعد اب چھوٹوں کی باری ہے، اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی سزاکے بعد پاکستان میں بہت بڑا انقلاب آیا ہے، حنیف عباسی منشیات بیچ رہا تھا اب پکڑا گیا ہے، نواز شریف کے بعد اب چھوٹوں کی باری ہے، چوری حکمران کرتے ہیں اور بوجھ عوام اٹھاتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات