پارٹی کے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی، کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے اور ان کی الیکشن میں حمایت کرنے پر پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن مظفر شجرا کی بنیادی رکنیت منسوخ

اتوار 22 جولائی 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پارٹی کے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے اور کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے اور ان کی الیکشن میں حمایت کرنے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن مظفر شجرا کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن مظفر شجرا کی پارٹی رکنیت فوری طور پر منسوخ کرکے انہیں پارٹی سے خارج کر دیاگیا ہے۔