Live Updates

اربوں روپے کھانے والا کہتا ہے کہ جیل میں سہولیات نہیں، کیا نواز شریف کو فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھیں شہباز شریف الیکشن ہارا تو سیدھا اڈیالہ جیل جائے گا، زرداری اور نواز کا سب کچھ باہر ہے، قبضہ گروپ کا پیسہ لاکر عوام پر خرچ کروں گا، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے بلے کو ووٹ دو،عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کھانے والا کہتا ہے کہ جیل میں سہولیات نہیں، کیا نواز شریف کو فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھیں شہباز شریف الیکشن ہارا تو سیدھا اڈیالہ جیل جائے گا، زرداری اور نواز کا سب کچھ باہر ہے، قبضہ گروپ کا پیسہ لاکر عوام پر خرچ کروں گا، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے بلے کو ووٹ دو، ان شاء اللہ 26 جولائی کو ایک نیا پاکستان بنے گا۔

یہ بات چیئرمین تحریک انصاف نے ہفتہ کی شام اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ دھرنوں کی یاد تازہ ہوگئی، تبدیلی کیلئے نکلا تھا، 10 سال کے دوران مہنگائی کا طوفان آچکا، سیاست میں آیا تو ڈالر 30 روپے کا تھا آج 130 کا ہوگیا ہے، قوم روز بروز غریب ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے لوٹ کر جیل جانیوالا کہتا ہے گرمی لگ رہی ہے، مچھر کاٹ رہے ہیں، غسل خانہ ٹھیک نہیں، کیا نواز شریف کو فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھیں ، کیا جیل صرف چھوٹے چوروں کیلئے ہی ، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کیلئے اے کلاس کی جیل ہے۔

ملک 28 ارب ڈالر کے قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، شہباز شریف کا بہت برا حال ہے، وہ الیکشن ہارا تو سیدھا اڈیالہ جیل جائے گا۔قبل ازیںترامڑی میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان بولے کہ ن کو شکست دینے کیلئے جنون کی ضرورت ہے، سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی ہے، صاف پانی تو دور، یہ پانی ہی نہیں دے سکے، حکمران امیر اور عوام غریب تر ہو گئے قوم کے 300 ارب چوری کرکے باہر بھیجے گئے، قبضہ گروپ اس ملک پر چھائے ہوئے ہیں، زرداری ہو یا نواز ان کا سب کچھ باہر ہے، قبضہ گروپ کا پیسہ لاکر عوام پر خرچ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم موقع ضائع نہ ہونے دے، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے بلے کو ووٹ دے بچہ بچہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا مقروض ہے، اللہ ایسے موقع بار بار نہیں دیتا، ان شاء اللہ 26 جولائی کو ایک نیا پاکستان بنے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 44 لاکھ لوگوں کیلئے ایک میو اسپتال ہے، کسی بھی اسپتال چلے جائیں، 3، 3 مریض ایک بستر پر ہیں، ملک بھر میں ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائیں گے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی فراہم کریں گے۔کرک اور بنوں میں جلسوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ عالمی قوتیں ہیں، بھارتی میڈیا بھی ان کے ساتھ ہے، شہباز شریف کو خواب میں بھی ’’میں‘‘ دکھائی دیتا ہوں، جو اپنے بھائی سے وفا نہ کر سکا وہ ملک سے کیاوفا کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات