معروف قانون دان آفتاب باجوہ کے بڑے بھائی امتیاز احمدباجوہ کو سپردخاک کر دیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 04:00

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ کے بڑے بھائی امتیاز احمدباجوہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیینر وکلا بار کے نمائندوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مرحوم امتیاز رفیق کی نمازہ جنازہ ہفتہ کی رات ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں احمد اویس، پیر مسعود چشتی ، سابق جج لاہور ہائیکورٹ حافظ عبدالرحمن انصاری ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کے علاوہ عدالتی ،سیاسی ،سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔