ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول نے تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے مین گیٹ پر بھی پرچم لہرانے کی ہدایت کر دی

اتوار 22 جولائی 2018 04:00

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ نے تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے مین گیٹ پر بھی پرچم لہرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صرف بلڈنگ کی چھت پر قومی پرچم اور پٹرولنگ پولیس کا پرچم لہرایا جاتا تھا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جن پٹرولنگ پوسٹوں پر سائن بورڈ آویزاں نہیں کئے گئے وہاں سائن بورڈ نصب کیے جائیں۔ شاہرات پر ایل ای ڈی بلنکرز نصب کیے جائیں اور ٹریفک کی علامات والے سائن بورڈ بھی نصب کیے جائیں تاکہ عوام کی رہنمائی ہو سکے اور ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :