بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 246 کے پی ایس 108 میں انتخابی دفاتر اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری

اتوار 22 جولائی 2018 04:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 246 کے پی ایس 108 میں انتخابی دفاتر اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نوالین محراب خان عیسی خان روڈ، سنگو لین سربازی محلہ، عبدالرحیم لاسی اسٹریٹ گلستان کالونی میں کارنر میٹنگز منعقد کی گئی جس میں پی ایس 108کے امیدوار حاجی عبدالمجید بلوچ، سینیٹر یوسف بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، اختر بروہی ،ارشد میر، اعجاز بوکسر، یاسین گڈو، اسد بلوچ، یونس بلوچ، مولا بخش مومن ، غنی شمع، اقبال کشمیری، محبوب عالم ، غلام نبی لاسی ودیگر موجود تھے۔

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حاجی عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیاری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے اور ہم لیاری کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر مزید بہتری لائیں گے۔ سینیٹر یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاری کا دل پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتا ہے اور لیاری کے عوام نے پیپلز پارٹی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، اس بار بھی لیاری سے پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی خدمت کے عزم پر گامزن ہے۔