سابق رکن سندھ اسمبلی فریدہ بلوچ کا شاہی سید کی حمایت کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 04:00

ْ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور این اے 250 کے امیدوار شاہی سید نے متحدہ قومی موومنٹ کی سابقہ رکن سندھ اسمبلی فریدہ بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فریدہ بلوچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 250 پر شاہی سید کی مکمل حمایت اور حلقے میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری، پارٹی رہنما سخی سرور آفریدی، پیر ریاض گل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔