گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 1.34 ملین ہوگئی

اتوار 22 جولائی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 1.34 ملین تک بڑھ گئی ہے۔ ہنر مند افرادی قوت کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی میں بنیادی دکردار کی حامل ہے جس کے تناظر میں ہنر مند افرادی قوت کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انسانی وسائل کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے کے بعد صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی خصوصی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں اور معیشت کے مختلف شعبوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے منڈی کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینی چاہئے تاکہ تربیت حاصل کرنے والے افراد بہتر روزگار حاصل کرسکیں ۔ اسک ے علاوہ ہنر مند افراد کو بیرون ملک بھیج کر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 13 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔