Live Updates

اکرم درانی ایک بار پر دہشت گردوں کے نشانے پر

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ، اکرم درانی محفوظ رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 11:37

اکرم درانی ایک بار پر دہشت گردوں کے نشانے پر
بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی 2018ء) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی ایک بار پھر دیشت گردوں کے نشانے پر آ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم خان درانی کے ساتھ ایک بار پھر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ یا ہے۔اکرم درانی کے قافلر پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔اکرم درانی کے قافلے کو بنوں کے قریبی علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ انتخابی مہم کیلئے جا رہے تھے۔

دہشتگردوں کی جانب سے ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے۔فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اکرم درانی الیکشن مہم کے لئے بسیہ خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

اکرم خان درانی کو انتخابی مہم کے دوران دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی میں سابق وزیر اعلی کے پی کے اور جے یو آئی ایف کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔۔اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں بس کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور تمام سیاسی رہنما اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی سیاسی رہنماؤں کے لیے الرٹ بھی جاری کی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

اور دہشت گرد عام انتخابات میں انتشار پیدا کرنے کے لیے ان کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ابھی کچھ روز قبل ہی اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی انتخابی مہم میں خود کش دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہارون بلو ر شہید ہو گئے تھے۔جب کہ اس کے علاوہ بھی 21لوگ شہید ہو گئے تھے۔ایسے میں پاکستانکے انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی کی سخت ضرورت ہے۔آج ایک اور سیاسی رہنما کے ساتھ بھی افوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔اور ایک بار پھر اکرم درانی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات