فلم ’’جونی انگلش اسٹرائیکس اگین ‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 22 جولائی 2018 11:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ایکشن سے بھرپور برٹش اسپائی فلم ’’جونی انگلش اسٹرائیکس اگین ‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ بلاک بسٹر فلم ’جونی انگلش‘ کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے انڈر کور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سارے جاسوس بے نقاب ہونے کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار روون ایٹنکسن سمیت بین ملر،جیک لیسی،اولگا کوریلینکو،مرینڈا ہینیسی اور نک اوونفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹم بیون اور کرس کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :