مداح گلوکارہ نیہا ککڑ کی تصاویردیکھ کر ششدر رہ گئے

پلے بیک سنگر نیہا ککٹر آج کل انڈین آئیڈیل میں جج کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں

اتوار 22 جولائی 2018 11:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بھارت کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ نیہا ککڑکی ایسی تصویر سامنے آئی جسے دیکھ کر اٴْن کے مداح ششدر رہ گئے۔شوبز یا معروف شخصیات کے مداح اپنی ہر دل عزیز سے نہ صرف ملنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں بلکہ وہ جہاں بھی جائیں کوشش رہتی ہے کہ حالیہ تصویر بنا کر ضرور شیئر کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر ہونے والی تصاویر میں گلوکارہ کو پہچاننا آسان نہیں البتہ اٴْن کے مداح اور بھارتی میڈیا نے خود ہی تمام واقعے کی تفصیل سے صارفین کو خود ہی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی پلے بیک سنگر نیہا ککٹر جو آج کل انڈین آئیڈیل میں جج کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں جب گذشتہ روز رات گئے گھر سے باہر نکلیں تو کسی مداح نے اٴْن کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔بھارتی میڈیا سے تعلق رکھنے والی کسی بھی شخصیت کی عام تصویر جب سامنے آئے تو وہ بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوتی ہے ایسا ہی نیہا کی تصاویر کے ساتھ بھی ہوا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کا یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ وہ مذکورہ شخص سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :