فلم ان بریک ایبل کے تیسرے حصے’ ’گلاس‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 22 جولائی 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سال2000 کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو تھرلرفلم ان بریک ایبل سلسلے کی تیسری اور آخری فلم گلاس کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم نائٹ شیامالن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ایک ایسے الجھے ہوئے شخص کی کہانی ہے جس کے 24مختلف روپ ہوتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمز میک اوے،بروس ویلس،سیمیول جیکسن،اینیا ٹیلر،اسپینسر ٹریٹ اور چارلین ووڈرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیسن بلم اور ایم نائٹ شیامالن کی مشترکہ پروڈیوز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :