سعودی عرب نے اسرائیل کا منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون مسترد کر دیا

اتوار 22 جولائی 2018 12:20

ریاض۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سعودی عرب نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور کئے جانے والے یہودی قومیت کے متنازع قانون کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے سینئر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی قومیت کا اصول بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

اس قانون کی منظوری سے اسرائیل فلسطین تنازع حل کی بین الاقوامی کوششیں متاثر ہوں گی۔ذرائع نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محسوس کرتے ہوئے اس قانون کا مقابلہ کریں۔ نیز فلسطینی عوام کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی اسرائیلی کوششوں کو بھی روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان اقدامات سے فلسطینیوں کی قومی شناخت اور مسلمہ قانونی حقوق کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔