افغانستان، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے ترک ہلال احمر کی امداد

اتوار 22 جولائی 2018 12:20

انقرہ ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ترک ہلال ِ احمر نے افغان صوبے پنج شیر میں سیلاب سے متاثرہ 227 خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کیا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رسان ادارے کے مطابق ترک ہلال ِ احمر کے افغانستان وفد کے صدر مجاہد صالح دوران نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ پنج شیر کے گاؤں پٴْش گر میں پیش آنے والی سیلاب کی آفت سے متاثرین افراد میں خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوست و براد ر افغان عوام میں بلا کسی تفریق ہم امداد کی ترسیل کر رہے ہیں، ترکی اور افغانستان دو دوست و برادر ملک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر اسی طرح دیگر مظلوم و متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :