پاکستان یورپی ممالک کو سالانہ 2.1 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے

اتوار 22 جولائی 2018 12:20

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) یورپی یونین کے ممالک کی ٹیکسٹائلز درآمدات کا سالانہ حجم 72.9 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان یورپی ممالک کو سالانہ 2.1 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے جو یورپی ممالک کی مجموعی درآمدات کے صرف 2.88 فیصد کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2016ء کے دوران یورپی ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات 8.1 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ سال 2013ء کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد پاکستانی برآمدات میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن یہ تعداد سے کہیں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت اور یورپی ممالک پر مشتمل ایک بڑی درآمدی منڈی سے بھر پور استفادہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔