ایشیائی گیمز رواں برس 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور پالم بانگ میں منعقد ہوں گے

اتوار 22 جولائی 2018 12:30

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ایشیائی گیمز رواں برس 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور پالم بانگ میں منعقد ہوں گے ،ْرواں برس منعقد ہونے والی ایشیائی کھیلوں میں جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں کے ایتھلیٹس کا متحدہ دستہ شرکت کریگا ،ْ ان دونوں ملکوں نے 2018 میں جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں بھی اکھٹے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

ایشیائی گیمز میں ایک مشترکہ دستہ روانہ کرنے کیلئے جنوبی کوریا کے سرحدی قصبے پانمٴْنجوم میں دونوں کوریائی ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام کی میٹنگ 18جون کو ہوئی۔ ایشیائی گیمز رواں برس 18اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور پالم بانگ میں منعقد ہوں گے۔