مصری حکومت کا قدرتی گیس کے نرخوں میں 75 فیصد اضافے کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 12:40

قاہرہ ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) مصر کی حکومت نے قدرتی گیس کے نرخوں میں 75 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ۔اس کا اطلاق تمام گھریلو و کمرشل صارفین پر ہوگا،وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت عائد شرائط پر عملدرآمد ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے بیان کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق تمام گھریلو اور کمرشل صارفین پر ہوگا۔

(جاری ہے)

نئے نرخوں کے مطابق 30 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین سے 0.175 مصری پائونڈ (0.0098 ڈالر) فی مکعب میٹر وصولی کی جائے گی، اس سے قبل ان صارفین سے 0.100 مصری پائونڈ فی مکعب میٹر وصولی کی جارہی تھی۔30-60 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 0.250 پائونڈ فی مکعب میٹر وصول کیے جائیں گے، اس سے قبل ان صارفین سے 0.175 پائونڈ فی مکعب میٹر وصولی کی جارہی تھی۔60 مکعب میٹر سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 0.300 پائونڈ فی مکعب میٹر وصولی کی جائے گی، اس سے قبل ان سے 0.225 پائونڈ فی مکعب میٹر وصول کیے جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :