نواز شریف جیل میں کون سا ٹی وی چینل دیکھیں گے ؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں صرف پی ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 12:45

نواز شریف جیل میں کون سا ٹی وی چینل دیکھیں گے ؟
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جولائی 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صرف سرکاری چینل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل کی انتظامیہ نے نواز شریف کو ایک عدد ٹی وی فراہم کیا ہے جو کہنے کو تو کلر ٹی وی ہے لیکن اس کے رنگوں کا پتہ نہیں چلتا اور نہ ہی وہاں پر کوئی چینل آتا ہے۔

نواز شریف نے جب جیل کے حکام سے کہا کہ ٹی وی پر کچھ نظر نہیں آرہا تو ٹی وی کی ٹوینگ کی گئی جس کے بعد صرف دو چینل ہی آئے جن میں سے ایک پی ٹی وی ہوم اور دوسرا پی ٹی وی سپورٹس تھا۔ انہوں نے جب جیل کے اہلکار سے پوچھا کہ کوئی اور چینل بھی ہے جس پر اہلکار کا کہنا تھا کہ 'سر صرف پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی سپورٹس کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائےنواز شریف کو اے سی کی سہولت دے دی گئی تھی۔

نگران وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہےسابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔دو روز قبل پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی تو انہوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

نواز شریف نے بتایا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔ اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر نواز شریف کا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔